انڈین ریاست منی پور میں دو خواتین کو برہنہ کر کے سڑکوں پر گھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ منی پور کے ضلع کانگپوکپی میں تقریباً دو ماہ سے جاری نسلی فسادات کے دوران چار مئی کو پیش آیا تھا، تاہم اس واقعے کی ویڈیو بدھ کی رات کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد عوام کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
جمعرات کو پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے اس واقعے میں ملوث ایک مرکزی ملزم ہیراداس کو گرفتار کرلیا ہے۔
انڈین صحافی ادتیا راج کول نے ایک ٹویٹ میں ملزم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی شناخت بھی کی جا چکی ہے جن میں سے زیادہ تر کی گرفتاری آج رات تک عمل میں آجائے گی۔‘
Manipur Police has apprehended one the key accused in the case where two women were paraded naked, brutally tortured & harassed. The criminal has been identified as Huirem Herodas Meitei. Cops say they’ve identified all the accomplices, most of whom would be arrested by tonight. pic.twitter.com/ymfKh35OWk
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) July 20, 2023
خواتین کے ساتھ زیادتی کے اس واقعے پر جاری ایک بیان میں منی پور کے وزیرِاعلٰی بیرن سنگھ نے کہا کہ ’تفتیش فی الحال جاری ہے اور واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں سزائے موت بھی شامل ہے۔‘
My hearts go out to the two women who were subjected to a deeply disrespectful and inhumane act, as shown in the distressing video that surfaced yesterday. After taking a Suo-moto cognisance of the incident immediately after the video surfaced, the Manipur Police swung to action…
— N.Biren Singh (@NBirenSingh) July 20, 2023
انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلٰی بیرن سنگھ نے کہا کہ ’ایسے سینکڑوں کیسز ہوئے ہیں اور اسی کی وجہ سے انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے۔‘
ان کے اس اعتراف کے بعد سوشل میڈیا صارفین بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلٰی کو معطل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انڈیا میں حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے لوک سبھا میں اس واقعے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’منی پور جل رہا ہے، خواتین کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے اور انہیں سڑکوں پر برہنہ گھمایا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم خاموش بیٹھے ہیں۔‘
Manipur is burning. Women are raped, naked, paraded and horrific violence is taking place.
But the Prime Minister has kept quiet for so long.
Today, after so much outrage, he gave a statement outside the Parliament.
We want a detailed discussion on Manipur and PM Modi should… pic.twitter.com/oeuCxG72Az
— Mallikarjun Kharge (@kharge) July 20, 2023