Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پائیدار ترقی کا عزم کورونا وبا کے بعد بھی جاری ہے، بحرینی وزیر نور الخلیف

بحرین نے جس طرح عالمی وبا کورونا کا سامنا کیا یقینی طور پر اس پر فخر ہے۔ فائل فوٹو ٹوئٹر
بحرین میں پائیدار ترقی کی  وزیر نور الخلیف  نے پائیدار ترقی کے اہداف کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کے موقع پر نیویارک میں خصوصی انٹرویو دیا ہے۔
عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بحرینی وزیر نے ملکی حکمت عملیوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں عالمی وبائی مرض کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کا نقطہ نظر واضح کیا۔

کورونا کے دوران قومیت سے قطع نظر سب کو مساوی تحفظ حاصل تھا۔ فوٹو عرب نیوز

بحرین میں جدت کا جذبہ، پائیدار ترقی کا عزم، عالمی وبائی امراض کورونا کے خاتمے کے بعد بھی جاری و ساری ہے۔
اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم  نے پائیدار ترقی کے عزم اور نفاذ سے متعلق پیش رفت، چیلنجز اور حل کا جائزہ لینے اور ان پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں اور سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔
بحرینی وزیر نے بتایا کہ پائیدار ترقی کے اہداف 17 عالمی مقاصد کا مجموعہ ہیں جو 2015 میں اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک نے اپنائے تھے۔
غربت کے خاتمے، کرہ ارض کی حفاظت اور 2030 تک سب کے لیے خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک عالمگیر پیمانے پر عمل کے لیے آواز اٹھانے  کے  طور پر یہ اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔
جس کا مقصد غربت، بھوک، صحت، تعلیم، صنفی مساوات، صاف پانی، آب و ہوا،ماحول اور پائیدار اقتصادی ترقی سمیت متعدد  مسائل کو باہمی طور پر حل کرنا ہے۔

 کورونا میں کی گئی محنت پر عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پذیرائی ملی۔ فوٹو عرب نیوز

نور الخلیف نے بتایا کہ انہیں بحرین کی جانب سے عالمی وبا کورونا سے بہتر طریقے سے نمٹنے پر فخر ہے، ان کوششوں اور کاوشوں کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے  تسلیم کیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کے دوران قومیت سے قطع نظر سب کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک مساوی رسائی شامل تھی۔
وزیر برائے پائیدار ترقی نور الخلیف نے مملکت کی قیادت شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد اور وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ کی جانب سے حکومت اور اداروں کو فراہم کردہ رہنمائی اور واضح ہدایات کو کامیابی کی دلیل قرار دیا ہے۔

بحرین میں پائیدار ترقی کا عزم بھرپور طریقے سے قائم ہے۔ فوٹو عرب نیوز

نور الخلیف نے مزید کہا کہ بحرین نے جس طرح سے عالمی وبائی مرض کا سامنا کیا ہمیں یقینی طور پر اس پر فخر ہے۔
اس دوران بحرین کی واضح حکمت عملی صحت عامہ کو ترجیح دینا اور اس کے ساتھ ساتھ وبائی امراض سے درپیش سماجی اور معاشی چیلنجوں سے نمٹنا تھا۔
ہماری اس محنت کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جو پہچان ملی وہ خاص طور پر ان کوششوں کی عکاسی ہے جو وبائی امراض کے ردعمل میں کی گئیں۔

شیئر: