گیارہ سالہ یمنی بچی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو وائرل
گیارہ سالہ یمنی بچی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو وائرل
جمعرات 3 اگست 2023 0:15
نکاح نامے میں علا کی عمر 11 سال کے بجائے 19 سال لکھائی گئی۔ (فوٹو العربیہ چینل)
گیارہ سالہ یمنی بچی ’علا‘ پر تشدد اور انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ چینل نے یمنی بچی ’علا‘ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ نشر کی ہے۔
گیارہ سال ہ بچی پر اس کے والد اور اس کی سوتیلی ماں نے تشدد کیا اور پھر اسے اپنی بہن اور بہنوئی کی خدمت پر مجبور کیا گیا۔
بعدازاں بچی کو ریما کمشنری میں ایک بوڑھے شخص کے ہاتھوں فروخت کرکے دو لاکھ یمنی ریال وصول کیے گئے۔
العربیہ چینل کے مطابق بوڑھے کے گھر میں بھی علا پرتشدد کیا جاتا رہا۔
انہوں نے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے شادی کا ڈھونگ رچایا۔ 10 لاکھ یمنی ریال حق مہر رکھا گیا جس کی رقم علا کے والد اور پھوپھا نے تقسیم کرلی۔ نکاح نامے میں علا کی عمر گیارہ کے بجائے 19 سال لکھوائی گئی۔
انسانیت سوز سلوک سے تنگ آکر علا بوڑھے کے گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کے جسم پرزخموں کے پندرہ نشانات ہیں۔
علا کے فرار ہونے میں بوڑھے یمنی کی بیوی نے مدد کی اور سیکیورٹی فورس کو واقعے کی اطلاع کی گئی۔