Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی خاتون اپنے سعودی شوہر کی مداح کیوں ہے؟

شادی کے بعد مرد ہی گھر کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ (فوٹو المرصد)
ایک سعودی شہری کی چینی اہلیہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں سعودی کے ساتھ  شادی کی خوبیوں کا تذکرہ  ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں چینی خاتون  یہ کہتی ہوئی سنی جا سکتی ہیں کہ ’سعودی شوہر کی بڑی خوبی یہ ہے کہ ’وہ اہلیہ کے ساتھ کوئی بھی بل شیئر نہیں کرتا‘۔ اخراجات خود برداشت کرتا ہے۔ سعودیوں کی اپنے گھروں میں بچپن سے یہ تربیت ہوتی ہے کہ وہی خواتین کے ذمہ دار ہیں‘۔
چینی خاتون یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہیں کہ اگر سعودی خاتون ملازم ہوتی ہے یا اس کے پاس آمدنی کا کوئی اور ذریعہ ہوتا ہے تو وہ اپنی آمدنی یا تنخواہ اپنے پاس رکھ سکتی ہے‘۔
چینی خاتون نے یہ بھی کہا کہ ’سعودی شوہر گھر کا خرچ کبھی بھی اہلیہ سے طلب نہیں کرے گا۔ شادی کے بعد مرد ہی گھر کا ذمہ دار ہوتا ہے اور وہی اپنی ماں بہنوں کا ذمہ دار مانا جاتا ہے۔ دھن دولت ہی نہیں دیگر امور کا ذمہ دار بھی مرد ہی سمجھا جاتا ہے۔‘
چینی خاتون ویڈیو کے آخر میں یہ کہتی سنی گئیں کہ ’چین کے رسم و رواج بھی یہی ہیں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: