Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعمیرات کے شعبے میں غیرملکی کارکنان سب سے زیادہ

تمام ملازمین سوشل انشورنس قوانین و ضوابط کے دائرے میں ہیں (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب نے میں سال رواں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر تعمیرات کے شعبے میں ملازمین کی تعداد 2.54 ملین تک پہنچ گئی۔
تمام ملازمین سوشل انشورنس قوانین و ضوابط کے دائرے میں ہیں۔ 
الاقتصادیہ نے تازہ سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ سوشل انشورنس قوانین کے دائرے میں آنے والے غیرملکی کارکنان 85.5 فیصد ہیں۔ ان کی تعداد 2.17 ملین ہے جبکہ سعودی 14.5 فیصد ہیں۔ 
تعمیرات کے شعبے میں مرد کارکنان کی تعداد 2.49 ملین جبکہ ملازم خواتین کی تعداد 154200 ہے۔ ان میں بیشتر سعودی خواتین ہیں۔ 
تعمیرات کے شعبے میں سب سے زیادہ ملازم دارالحکومت ریاض میں ہیں جن کا تناسب 47.3  فیصد ہے۔ 1.2 ملین ملازم ہیں۔ 
مشرقی ریجن 673200 سے دوسرے، مکہ مکرمہ  ریجن 447300 سے تیسرے نمبر پر ہے۔ 
یہ اعدادوشمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جبکہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مملکت بھر میں تعمیرات کے شعبے کی سعودائزیشن کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کا اعلان کردیا ہے۔ 

شیئر: