بالی وُڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول کی نئی فلم ’غدر 2‘ جمعے کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔
غدر 2 ایکشن، حب الوطنی، جذبات اور ڈائیلاگز سے بھرپور ایک ایکشن مصالحہ سٹوری فلم ہے۔
یہ فلم 2001 میں ریلیز ہونے والی ’غدر اِک پریم کتھا‘ کا سیکوئل ہے جس کو دیکھنے سے پرانی فلم کی یادیں تازہ ہوتی ہیں اور فلم بینوں کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جو سکرین پر چل رہا ہے وہ پہلے ہی دیکھا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’غدر‘ کا تارا سنگھ لاہور پھر واپس آ گیاNode ID: 772131
-
متحدہ عرب امارات میں فلم ’باربی‘ کو نمائش کی اجازت مل گئیNode ID: 785041
غدر 2 اپنی سٹوری، کرداروں، سکرین پلے اور ایکشن کی وجہ سے تازگی کا احساس نہیں دیتی، تاہم اسے صرف ایک مرتبہ ہی دیکھا جا سکتا ہے۔
فلم میں اس کے پریکوئل یعنی غدر اِک پریم کتھا کی مناظر (فلیش بیک) بھی دکھائے گئے ہیں جبکہ ہدایت کار انیل شرما نے اِس فلم کے سکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔
غدر اِک پریم کتھا کی کہانی انڈیا کے تارا سنگھ (سنی دیول) اور پاکستان کی سکینہ (امیشا پٹیل) کی محبت کے گرد گھومتی ہے، تاہم غدر 2 کی کہانی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان نفرت پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔
اس فلم میں ایک والد (سنی دیول) اپنے بیٹے (اُتکرش شرما) کو پاکستان کے قبضے سے چھڑانے کے لیے آتا ہے۔
اس فلم کو دیکھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ اس میں ہدایت کار انیل شرما نے سنی دیول کی بلاک بسٹر فلم اور اُن کے بطور تارا سنگھ سٹارڈم کا سہارا لے کر اپنے بیٹے اُتکرش شرما کو بالی وُڈ میں لانچ کیا ہے۔
اگر فلم میں امیشا پٹیل کے کردار کی بات کی جائے تو اُن میں 22 برسوں بعد بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ غدر 2 میں اُن کی اداکاری ایسی ہی ہے جیسے غدر اِک پریم کتھا میں تھی۔
یہ فلم 2 گھنٹے اور 50 منٹ طویل ہے، فلم میں جتنا بھی بھرپور ایکشن ہو، دیکھنے والا کہیں نہ کہیں ضرور اُکتا جائے گا۔
فلم میں کوئی نئے ڈائیلاگ نہیں ہیں جن پر سیٹی ماری جا سکے یا پھر جسم میں کرنٹ دوڑ جائے۔ جو ڈائیلاگ ہیں، وہ پہلی فلم میں ہی سنے ہوئے ہیں۔
غدر 2 ایک طویل دورانیے کی نئی فلم ہے جس کی کہانی بالکل بھی نئی نہیں ہے، تاہم اگر اسے کوئی پرانی یادیں تازہ کرنے کے لیے دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویب سائٹ ’کُوئی مُوئی‘ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’جس بات کی امید تھی، وہی ہوا کہ انیل شرما نے سنی دیول کے نام پر اپنے بیٹے اُتکرش شرما کو لانچ کر دیا ہے۔‘
#Gadar2Review: As expected #AnilSharma pulls off the bait-and-switch scheme by selling #UtkarshSharma in the name of #SunnyDeol
By: @PunwaniUmesh @iamsunnydeol @ameesha_patel #Gadar2 #SunnyDeol #Gadar2InCinemasNow #TaraSingh https://t.co/xtP5RAagWP
— Koimoi.com (@Koimoi) August 11, 2023
خوشی سنگھ لکھتی ہیں کہ ’آج غدر 2 دیکھی، اس فلم سے بہت امیدیں تھیں لیکن یہ غدر جیسی نہیں تھی، غدر ایک شاندار فلم تھی لیکن غدر 2 بھی ٹھیک ہی ہے۔ ایک مرتبہ دیکھی جا سکتی ہے۔‘
’سنی دیول کی اداکاری اچھی تھی، امیشا پٹیل بالکل بے کار، انہوں نے فلم خراب کر دی۔ اور ہاں، او مائی گاڈ 2 کا بائیکاٹ کریں۔‘
Watched Gadar 2 today
Expectation was high but this is not like Gadar, it was an exceptional movie, but Gadar 2 is also good
One time watch, sunny deol great acting, Amisha Patel is trash, she ruined the movie
And also Boycott OMG 2
— Khushi Singh (@KhushiViews) August 11, 2023