Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عقبہ شعار پہاڑی راستہ 10 دن کے بعد کھول دیا جائے گا

’پہاڑی راستے میں متعدد حادثات ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر میں واقع پہاڑی راستہ عقبہ شعار کو 10 دن کے بعد کھول دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ پہاڑی راستے میں اصلاح و ترمیم کی کوشش وسیع پیمانے پر جاری ہے۔
قبل ازیں عقبہ شعار پہاڑی راستے میں متعدد حادثات ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔
گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبد العزیز نے محائل عسیر کا خصوصی دورہ کرکے پہاڑی راستے کا معائنہ کیا تھا اور اسی وقت اس میں اصلاح و ترمیم اور اسے محفوظ بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
ادھر گورنریٹ کے تحت کام کرنے والے ادارے کے سربراہ انجینئر عبد اللہ الغامدی نے بتایا ہے کہ ’پہاڑی راستے میں وسیع پیمانے پر کام جاری ہے‘۔
’اصلاح و ترمیم اور راستے کو محفوظ بنانے کا کام اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا‘۔
واضح رہے کہ عقبہ شعار پہاڑی راستے کو گزشتہ شوال کے مہینے میں مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔

شیئر: