Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے علما اور مشائخ کی آمد شروع

’علما اور مشائخ کی آمد کا سلسلہ آج ہفتے کو مکمل ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں اسلامی کانفرنس کا آغاز کل اتوار کو ہوگا جس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک سے علما اور مشائخ کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی أمور، دعوت و ارشاد کے تحت منعقد ہونے والی اسلامی کانفرنس کی شاہی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت اسلامی أمور نے کہا ہے کہ ’اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے مشائخ کا استقبال کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ہواہے‘۔
’علما اور مشائخ کو جدہ سے مکہ مکرمہ منتقل کیا جارہاہے جبکہ آج ہفتہ کو تمام مہمانوں کی آمد مکمل ہوجائے گی‘۔

شیئر: