ابشر کے ذریعہ 6 لاکھ ڈرائیونگ لا ئسنس کی تجدید
’آن لائن تجدید کے لیے ڈرائیونگ لائسنس ڈاک کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ رواں سال کی ششماہی کے دوران ابشر کے ذریعہ 6 لاکھ سے زیادہ ڈرائیونگ لائنسنس کی تجدید ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ضابطے مکمل کرنے پر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید منٹوں میں ہوجاتی ہے‘۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ششماہی کے دوران محکمے سے متعلق تمام معاملات آن لائن انجام دیئے گئے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اب لائسنس کی تجدید کے لیے دفتر آنے اور لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں رہی‘۔
’آن لائن تجدید کے لیے ڈرائیونگ لائسنس ڈاک کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔