Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں تعلیمی سال کا آغاز، لاکھوں طلبہ کی واپسی

’مختلف سرکاری محکموں کے اہلکاروں نے طلبہ میں تحائف تقسیم کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں نیا تعلیمی سال آج سے شروع ہوگیا ہے جہاں ملک بھر میں لاکھوں طلبہ کی سکولوں میں واپسی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امسال بھی تعلیمی سال تین سمسٹر پر مشتمل ہوگا۔
آج اتوار سے شروع ہونے والی تعلیمی سال 10 جون 2024 تک جاری رہے گا۔
وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ہونے والی تعلیمی سال کے جدول میں بتایا گیا ہے کہ پہلا سمسٹر 16 نومبر تک جاری رہے گا۔
پہلے سمسٹر کے دوران 24 ستمبر کو یوم الوطنی کی چھٹی ہوگی جبکہ دو نومبر کو طویل ہفتہ وار چھٹی بھی دی جائے گی۔
دوسرا سمسٹر 26 نومبر کو شروع ہوگا اور یہ 22 فروری تک رہے گا جبکہ اس میں 17 دسمبر کو طویل ہفتہ وار چھٹی اور4 جنوری کو ہاف سمسٹر چھٹی کے علاوہ 28 جنوری کو ایک اور طویل ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔

دوسرے سمسٹر کے دوران ہی 22 فروری کو یوم تاسیس کی چھٹی بھی شامل ہوگی۔
تعلیمی سال کا تیسرا اور آخری سمسٹر تین مارچ کو شروع ہوگا اور یہ 10 جون تک جاری رہے گا۔
اس میں 28 مارچ کو عید الفطر کی چھٹی اور دو مئی کو طویل ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی۔
دوسری طرف ملک بھر کے تمام سکولوں نے طلبہ کے استقبال کے لیے مختلف قسم کے پروگرام منعقد کئے ہیں۔

مختلف سرکاری محکموں نے ٹریفک سنگلز کے پاس کھڑے ہو کر طلبہ میں تحائف تقسیم کئے ہیں۔
واضح رہے کہ نجی اور انٹر نیشنل سکولوں میں مرحلہ وار تعلیم کا آغاز اس ہفتے ہوگا۔

شیئر: