Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقبوضہ مغربی کنارے میں مشتبہ فلسطینی کی فائرنگ، اسرائیلی خاتون ہلاک

واقعے میں ایک اسرائیلی شدید زخمی بھی ہوا، 6 سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔ فوٹو روئٹرز
مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر کے قریب مشتبہ فلسطینیوں کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی خاتون ہلاک ہو گئی۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ پیر کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں ایک اسرائیلی شہری شدید زخمی بھی ہوا ہے۔
اسرائیل کی ایمبولینس سروس نے  بتایا ہے کہ اسرائیلی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ گاڑی میں سوار 6 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ چلتی ہوئی گاڑی سے کی گئی تاہم اردگرد کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
دوسری طرف غزہ کی ناکہ بندی پر حماس گروپ کے ترجمان حازم قاسم نے فائرنگ کے اس واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر  جاری حملوں کا جواب ہے۔
مغربی کنارے میں گذشتہ 15 مہینوں کے دوران اسرائیلی فوجی چھاپوں، اسرائیلی آباد کاروں کے ہنگاموں اور فلسطینیوں پر حملوں کے  واقعات سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے فائرنگ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ فوٹو روئٹرز

مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امریکی ثالثی میں 2014 میں ہونے والے امن مذاکرات کی بحالی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔
قبل ازیں اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں ان علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

شیئر: