Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کی قیمت میں معمول کمی، یکم ستمبر کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 329.5 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ٹوئٹر)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ یکم ستمبر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7  پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت بڑھ کر 305.47 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 81.44، اماراتی درہم 83.16، بحرینی دینار 810.28، عمانی ریال 793.41، کویتی دینار 991.13 اور قطری ریال کی قیمت 83.79 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یکم ستمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 329.5 اور قیمت فروخت 332.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 87.25 اور قیمت فروخت 88 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 89.6 اور قیمت فروخت 90.4 روپے رہی۔

شیئر: