Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ کے تحت یمن سے مزید 772 بارودی سرنگیں صاف

 یمن سے صاف کی جانے والی باردوی سرنگوں کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی منصوبے ’مسام‘  نے اگست 2023 کے آخر میں یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 772 ڈیوائسز کو صاف کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے عدن سے 188 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور 18 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں کو صاف کیا۔
الحدیدہ میں ایک اینٹی ٹینک بارودی سرنگ، الخوخہ میں 15 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور 13 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئیں۔
حیس میں دو دھماکہ خیز ڈیوائسز اور ایک بغیر دھماکے کی ڈیوائس کو صاف کیا گیا۔
لحج کے المضاربہ ڈسٹرکٹ میں 8 بغیر پھٹنے والی ڈیوائسز کو تباہ کیا گیا۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی تین لاکھ 91 ہزار613 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
یمن بھر میں حوثیوں کی جانب سے نصب کردہ ڈیوائسز معصوم شہریوں، بچوں، خواتین ار بزرگوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔

شیئر: