Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں وادی صفار پروجیکٹ کے ماسٹر پلان کےلیے گولڈن گروپ سرٹیفکیٹ

مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جسے سرٹیفکیٹ مل رہا ہے ( فوڈو: العربیہ)
سعودی دارالحکومت ریاض میں وادی صفار پروجیکٹ کے ماسٹر پلان نے پیشگی گولڈن گروپ سرٹیفکیٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وادی صفار پروجیکٹ نے معیا زندگی اور پائیدار ترقی کے حوالے سے کامیابی حاصل  کی ہے۔ یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جسے سرٹیفکیٹ مل رہا ہے۔ 
وادی صفار پروجیکٹ الدرعیہ کمپنی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ الدرعیہ کمپنی نے وادی صفار پروجیکٹ کی ورکنگ ٹیم کے تعاون سے کامیابی حاصل کی ہے۔ 
وادی صفار پروجیکٹ ماحولیاتی توازن، سماجی و ثقافتی تشخص اور خوشحالی جیسے تین ستونوں پر مرتکز ہے۔ 
الدرعیہ گروپ کے سی ای او جیری انجریلو نے کہا کہ ’وادی صفار ماسٹر پلان سائٹس گولڈ سرٹیفکیٹ کا مستحق بن گیا ہے۔ یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے‘۔ 
 اس کامیابی کی بدولت الدرعیہ کمپنی کے پروجیکٹس براہ راست دنیا بھر میں انتہائی منفرد اور ترقی یافتہ منصوبوں کی صف میں شامل ہوں گے۔ 
کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ’ سائٹس گولڈ سرٹیفکیٹ الدعیہ کمپنی کو اس کی خصوصی پالیسی کی بدولت ملا ہے۔ کمپنی نے اس بات کی پابندی کی کہ وادی صفار پروجیکٹ مکینوں اور سیاحت کے لیے آنے والوں کے لیے سینٹرل فرنٹ بن جائے‘۔ 
’وادی صفار پروجیکٹ کی ورکنگ ٹیم مقررہ اصولوں اور اہم ضوابط کی سختی سے پابندی کررہی ہے‘۔ 
الدرعیہ کمپنی کے جی بی سی آئی اور امریکی گرین بلڈنگز کی کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پیٹر ٹمبرٹل نے کہا کہ’ وادی صفار پروجیکٹ میں قدرتی مناظر نہ صرف یہ کہ خوبصورت خوبیوں کا اضافہ ہیں بلکہ دنیا اور سماج کے فروغ کے لیے قدرتی بنیادی ڈھانچے کی حیثیت سے موثر سسٹم کے عکاس بھی ہیں‘۔ 
پیٹر ٹمبرٹل نے کہا کہ ’الدرعیہ کمپنی اورسائٹس کے درمیان تعاون سے ایسا مستقبل تشکیل پائے گا جس کا  سب کواشتیاق ہوگا‘۔ 

شیئر: