Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 2030 تک دنیا کی 15 معیشتوں میں شمولیت کا خواہاں

جی 20 میں  مجموعی قومی پیداوارکے حوالے سے 16 ویں نمبر پر آگیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا  ہے کہ ’سعودی عرب 2030 تک دنیا کی پندرہ بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہونے کے لیے درست سمیت میں آگے بڑھ رہا ہے‘۔ 
عکاظ اخبار  کے مطابق وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کئی بین الاقوامی تنظیموں اور پروگراموں کا موثرممبر ہے۔ جی 20 کے دائرے میں سعودی معیشت نے جس طرح پیشرفت کی ہے وہ قابل فخر ہے۔ جی 20 میں سعودی عرب  مجموعی قومی پیداوارکے حوالے سے 18 ویں سے 16 ویں نمبر پر آگیا‘۔ 
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ’ یہ پیشرفت یہ بتا رہی ہے کہ ’سعودی عرب میں ترقی کا سفر درست سمت میں جاری ہے۔ سعودی عرب کا ہدف 2030 تک دنیا کی پندرہ بڑی معیشتوں میں شامل ہونا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب جی 20 میں اپنا کردار مضبوط اور موثر بنانا چاہتا ہے‘۔ 
’سعودی عرب چاہتا ہے جی 20 میں شامل ممالک ایسے تمام حل اور طریقوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں جو مربوط اور منصفانہ تبدیلی کی جانب لے جاتے ہوں‘۔ 
ان کا کہنا تھا ’اس بات کو بھی مدنظر رکھا جائے کہ مختلف حل اور طریقہ کار ہر ملک اور ہر علاقے کے مختلف ہوتے ہیں‘۔ 
سعودی وزیر توانائی نے مزید کہا’ سعودی عرب موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازی میں جی 20 کے ساتھ ہے‘۔
’اس حوالے سے سعودی عرب کا موقف واضح ہے کہ پیرس معاہدے پرعمل درآمد کے دائرے میں کاربن کے اخراج کا مسئلہ پوری قوت سے حل کیا جائے‘۔ 

شیئر: