جمعہ 22 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعہ 22 ستمبر 2023 14:51
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 291.76 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 77.78، اماراتی درہم 79.43، بحرینی دینار 773.96، عمانی ریال 758.02، کویتی دینار 944.09 اور قطری ریال کی قیمت 80.02 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 292.1 اور قیمت فروخت 292 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 78.55 اور قیمت فروخت 79.3 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 81.5 اور قیمت فروخت 82.3 روپے رہی۔