طائف پولیس نے کہا ہے کہ ایک پبلک مقام پر لڑائی جھگڑا کرنے پر آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں‘۔
مزید پڑھیں
-
دبئی میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر ایشیائی کو سزا، ایپل مستردNode ID: 798441
پولیس نے کہا ہے کہ ’واقعہ الخرمہ میں ہوا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے‘۔
’ویڈیو کی بنیاد پر مذکورہ افراد کی شناخت کی گئی اور انہیں ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا گیا ‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
| شرطة محافظة الطائف تقبض على (8) أشخاص إثر مشاجرة جماعية pic.twitter.com/1IbwOaMsgh
— الأمن العام (@security_gov) September 24, 2023