Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹیم کا انڈیا میں پرتپاک استقبال: ’چاند بھارت پر‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ 2023 کے لیے انڈیا پہنچنے پر حیدر آباد میں پرتپاک استقبال کیا گیا جس کی ویڈوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ پاکستان کرکٹ شائقین اپنی ٹیم کا ہمسایہ ملک میں استقبال دیکھ کر اس قدر پرجوش ہیں کہ سوشل میڈیا پر ’تھینک یو انڈیا‘ کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔
حیدرآباد میں فینز کی جانب سے شاندار استقبال ملنے پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا سٹوری پر لکھا ’حیدرآباد انڈیا، یہ اب تک کا سب سے اچھا استقبال ہے۔‘
کپتان بابر اعظم نے ایئرپورٹ پر استقبال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حیدر آباد میں ملنے والی محبت نے ہمیں اپنے سحر میں لے لیا۔‘
ورلڈ کپ کے لیے انڈیا روانگی سے ایک دن قبل منگل کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا تھا کہ ’ہمیں اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ بطور ٹیم اور کھلاڑی ہم ورلڈ کپ کے لیے جا رہے ہیں۔ انڈیا میں کھیلنے کا پریشر نہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم انڈیا میں کھیلے نہیں ہیں لیکن جتنی بھی انڈیا کے بارے میں معلومات لی ہیں، وہ یہ ہی ہے کہ کنڈیشنز ایک جیسی ہی ہیں، وہاں جا کر دیکھیں گے کہ باؤنڈریز کیسی ہیں۔‘
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق یہ ون ڈے کرکٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا سات سال کے بعد انڈیا کا پہلا دورہ ہے۔
سوشل میڈیا پر فرید خان لکھتے ہیں ’انڈیا میں تو پولیس والے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں‘
سہیل نامی ٹوئٹر صارف ٹوئٹر نے لکھا ’میں انڈین بہن بھائیوں سے پیار کرتا ہوں۔ ایک پاکستان کا آپ سب کو اور خاص طور پر حیدرآباد کے لوگوں کو پاکستان کے لوگوں کی طرف سے شکریہ۔‘
انہوں نے پاکستان کے استقبال پر مزید لکھا ’جیتے رہیں خوش رہیں، آپ سب نے آج دل جیت لیا۔ لوگ چاہے پاکستان کے ہوں یا ہندوستان کے یہ بہت پیارے ہوتے ہیں‘
ٹوئٹر صارف بیٹ بال بینٹر پر لکھا گیا کہ ’انڈیا کی جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی مہمانوازی دنیا میں سب سے بہتر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایئر پورٹ سے ہوٹل کر تمام پاکستانی کھلاڑیوں کے چہرے پر مسکراہٹ رہی۔’
ملک اسد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انڈیا میں استقبال پر لکھا کہ ’چاند بھارت پر اُتر گیا ہے‘

 

یاد رہے ورلڈ کپ کے لیے انڈیا جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو 48 گھنٹے پہلے ویزے جاری کیے گئے تھے۔ جس پر پی سی بی نے آئی سی سی کو اِس بات پر بھی خبردار کیا ہے کہ ویزوں کے اجرا میں تاخیر سے پاکستان ٹیم کی ٹورنامنٹ میں تیاریوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو لکھا تھا کہ پاکستان ٹیم اِس وقت ورلڈ کپ کے لیے جانے والی واحد ٹیم ہے جسے ابھی تک ویزے جاری نہیں کیے گئے جبکہ پاکستان کے ساتھ یہ رویہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو بطور کرکٹ کی عالمی باڈی معاملہ حل کروانے کی درخواست کی تھی جبکہ انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب اس بات کی تحریری طور پر گارنٹی دی گئی تھی کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

شیئر: