آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں باضابطہ ٹرائل کا آغاز کرتے ہوئے دونوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
پیر کو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مختصر سماعت میں قرار دیا کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ دونوں کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ جج ابوالحسنات نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل چار اکتوبر کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرے۔
مزید پڑھیں
-
سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاNode ID: 798921