پاکستانی کارکن کار واش سینٹر میں کرین گرنے سے شدید زخمی
پاکستانی کارکن کار واش سینٹر میں کرین گرنے سے شدید زخمی
بدھ 4 اکتوبر 2023 19:00
کار واش سینٹر کی صفائی کے دوران گرین اچانک گر گئی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے الجوف ریجن کے دومتہ الجندل شہر میں ایک کار واش سینٹر میں کرین گرنے سے وہاں کام کرنے والا ایک پاکستانی کارکن شدید زخمی ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کار واش سینٹر میں 25 سالہ پاکستانی کارکن سینٹر میں کرین کے نیچے صفائی کررہا تھا کہ اچانک کرین زور دار آواز کے ساتھ اس پر آگری۔
اس موقع پر قریب موجود افراد نے کرین کو جو الیکٹرانک سسٹم سے آراستہ تھی اسے اوپر اٹھایا اور اس کے نیچے دبے پاکستانی مزدور کو نکالنے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موقع پر پہنچنے والے لوگ کرین کے دوبارہ گرنے کے خوف سے قریب جانے سے گریز کررہے ہیں۔
موقع پر پہنچنے والے لوگوں کا کہنا ہے کارکن کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے۔
پاکستانی کارکن کو فوری طور پر دومتہ الجندل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے کمر کی سرجری کے لیے ریاض کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں