Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 11 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 11 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276.5 روپے رہی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں1 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279.51 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74.52، اماراتی درہم 76.09، بحرینی دینار 741.40، عمانی ریال 725.99، کویتی دینار 904.21 اور قطری ریال کی قیمت 76.63 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 11 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276.5 اور قیمت فروخت 279.25 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 اور قیمت فروخت 73.7 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75.25 اور قیمت فروخت 76 روپے رہی۔

شیئر: