Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی تعداد 18 لاکھ 40 ہزار

خواتین گھریلو ملازم خواتین کی تعداد 12 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب میں 48 ہزار 200 نئے گھریلو ملازم آئے ہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے آخر میں سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی تعداد 18 لاکھ 40 ریکارڈ کی گئی۔  
سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ صفائی پر مامور گھریلو ملازم خواتین کی تعداد 12 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ یہ گھریلو ملازم خواتین کا 73 اعشاریہ سات فیصد ہے۔
صفائی پر مامور گھریلو مرد ملازمین کی تعداد 7 لاکھ 87 ہزار 900 ریکارڈ کی گئی۔ 
گھریلو ڈرائیوروں کی تعداد 17 لاکھ 90  ہزار ہے۔
گھروں، عمارتوں اور گیسٹ ہاؤسز کے چوکیداروں کی تعداد 22 ہزار 506 ہے ان میں 12 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ گھریلو نرسوں کی تعداد 1637 ہے۔ 
گھروں میں ٹیوشن دینے والوں کی تعداد 4611 ہے ان میں 99.5 فیصد خواتین ہیں۔ 

شیئر: