فاسٹ فوڈ کے مشہور ریستوران مکڈونلڈز کی پاکستانی فرنچائز نے اسرائیلی بمباری سے متاثر ہوئے والے غزہ کے رہائشیوں کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر منگل کو مکڈونلڈز پاکستان نے اپنے آفیشل بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُن کی جانب سے فلسطین کے شہریوں کی امداد کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
رفحا کے ریستوران میں ضرورت مندوں کے لیے مفت فاسٹ فوڈNode ID: 692421
-
چار لاکھ ڈالر کی امداد، برگر کنگ میں 27 سالہ ملازمت کا ’صلہ‘Node ID: 788511
-
اصل برگر تصویر والے سے چھوٹا، ’برگر کنگ‘ پر مقدمہNode ID: 791756
مکڈونلڈز پاکستان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پاکستان کے مشہور خیراتی ادارے ایدھی فاؤںڈیشن کے ساتھ مل کر غزہ کے باشندوں کے لیے ایک کروڑ کا مالی تعاون کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ مکڈونلڈز پاکستان نے مزید وضاحت جاری کی کہ وہ پاکستان میں وہ سیزا فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت کام کرتے ہیں اور اُن کا اسرائیل کے مکڈونلڈز فرنچائز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
McDonald's Pakistan Official Statement!@Edhiorg pic.twitter.com/EUqfP3zf6O
— McDonald's Pakistan (@McDonaldsPK) October 18, 2023