Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غزہ کے لیے امدادی مہم میں ساڑھے تین ہزار رضاکار شریک

متاثرین کےلیے امدادی سامان کے مزید تیرہ ہزار پارسل تیار کیے گئے ہیں (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ہلال احمر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برائے مقامی امور راشد المنصوری نے کہا ہے کہ’ ابوظبی میں غزہ  کے متاثرین کےلیے امدادی سامان کے مزید تیرہ ہزار پارسل تیار کیے گئے ہیں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق انہوں نے کہا ’عطیات مہم کے دوسرے ہفتے کی سرگرمیوں میں ساڑھے تین ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا‘۔
راشد المنصوری نے کہا کہ ’عطیات مہم پورے ملک میں غیر معینہ مدت تک چلائی جائے گی‘۔ 
ہلال احمر ٹیلیفونک پیغامات اور بینک اکاؤنٹ پرعطیات اور رضاکار گروپوں سے مزید امدادی سامان بھی وصول کرتا رہے گا۔عطیات کی وصولی کے لیے 26 سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا’ رفح چیک کراسنگ کھلنے اور متاثرین تک امدادی سامان کی ترسیل کی شروعات کے بعد مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں رضاکارانہ عمل میں تیزی آئے گی‘۔
’ امارات میں موجود مقیم غیرملکیوں اور مقامی شہریوں نے عطیات مہم میں بھرپور حصہ لیا ہے‘۔

شیئر: