Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں بس ریپیڈ ٹرانزٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی تیاری

بس ریپیڈ ٹرانزٹ کے دو ٹریک مجموعی طور پر باون کلو میٹر طویل ہوں گے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب مدینہ منورہ میں بس ریپیڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی) پروجیکٹ شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بس ریپیڈ ٹرانزٹ پروجیکٹ مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت اور ’ضیوف الرحمن‘ پروگرام کی فنڈنگ سے کیا جا رہا ہے۔ 
بس ریپیڈ ٹرانزٹ کے دو ٹریک ہوں گے۔ مجموعی طور پر 52 کلو میٹر طویل ٹریک اور 33 بس سٹینڈز ہوں گے۔ایک گھنٹے میں 1800 افراد سفر کرسکیں گے۔ 
پہلا ٹریک 22 بس سٹینڈز پر مشتمل ہوگا۔ یہ ٹریک 36 کلو میٹر طویل ہوگا۔ اس کی شروعات امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوگی۔
پہلا ٹریک مدینہ منورہ کے مغرب میں واقع بس سٹینڈ تک ہوگا جو متعدد اہم بس سٹینڈز سے گزرے گا۔ ان میں نمایاں مسجد نبوی، حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن، المعارفہ اکانومی سٹی، روای المدینہ پروجیکٹ اور العزیزیہ میں سپورٹس سٹیڈیم سٹینڈز شامل ہیں۔ 
دوسرا ٹریک 11 سٹینڈز پر مشتمل ہوگا۔ یہ 16 کلو میٹر طویل ہوگا۔ اس کی شروعات میدان سید الشھدا جبل احد سے ہوگی جبکہ آخری بس سٹینڈ مسجد المیقات ہوگا۔
یہ ٹریک مسجد نبوی کے اطراف مرکزی علاقے، سرکلر روڈ، میدان العنبریہ اور دارالھجرہ سٹینڈز سے گزرے گا۔ 

شیئر: