سعودی مردانہ ملبوسات برانڈ 'مزرود' کے جدید ڈیزائنز کی ماڈلنگ
جمعرات 26 اکتوبر 2023 21:01
سعودی ڈریس ڈیزائنر سعود الاجاجی نے اپنے برانڈ مزرود کی 2016 میں بنیاد رکھی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی ڈریس ڈیزائنر سعود الاجاجی کے مردانہ ملبوسات کے برانڈ 'مزرود' نے ریاض فیشن ویک اپنے نت نئے ڈیزائن کو رسمی لباس کے ساتھ ملا کر دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔
عرب نیوز کے مطابق مردانہ ملبوسات برانڈ کے جدید ڈیزائن یونیسیکس برانڈ کے سگنیچر سٹریٹ ویئر کے جمالیاتی لباس کے ساتھ مل گئے۔
مین وئیر برانڈ نے فیشن ویک میں ماڈلز کے ذریعے شام کے آرام دہ ملبوسات دکھائے جن میں بڑے سائز کے بلیزر، شارٹس کے ساتھ پینل والی قمیضیں، فٹ پینٹ اور پفر شرٹس شامل تھیں۔
ماڈلز نے 'مزرود' برانڈ کے اس شو میں بہت ہی آن ٹرینڈ ڈینم آن ڈینم کے ساتھ ساتھ ٹریک پینٹس کے ساتھ واک کی۔
فیشن شو میں شاندار سٹریٹ ویئر کو تکنیکی طور پر نمایاں کیا گیا ہے جس میں جرسی اور نائلون کے کپڑوں کو ملا کر آرام دہ لباس تیار کیا گیا ہے۔
پیسٹل رنگ کی پفر جیکٹس سے لے کر رنگوں کے پاپس والی پینل پینٹ تک مین برانڈ نے اپنے ہر لباس کو ایک منفرد شناخت دی ہے۔
اس کے ساتھ ہی اپنے تیارکردہ ملبوسات میں برانڈ کے لوگو کو کھلتے ہوئے نیلے رنگ کی کڑھائی سے نمایاں کیا ہے۔
سعودی ڈریس ڈیزائنر سعود الاجاجی نے اپنے برانڈ مزرود کی 2016 میں بنیاد رکھی اور 2018 میں نیویارک چلے گئے جہاں انہوں نے فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی۔
ڈریس ڈیزائنر نے بتایا کہ ہم نے اپنے سفر کا آغاز سعودی عرب کے پرجوش شہر ریاض سے کیا اب ہم صرف ایک فیشن برانڈ نہیں بلکہ اس سے زیادہ ہیں۔
ہماری برانڈ 'مزرود' کی ویب سائٹ پر درج ہے کہ ہم ایک تحریک، ایک طرز زندگی اور مستقبل کے لیے ایک وژن ہیں۔
پیرس فیشن ویک کے موقع پر سال رواں کے آغاز میں مزرود برانڈ نے دیگر سعودی برانڈز طربہ سٹوڈیو، حندامے، نوبل اینڈ فریش اور ناٹ بورنگ کے ساتھ مل کر اپنے تیار کردہ ڈیزائنز کو روشناس کرایا۔