انڈیا میں جاری ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر گرین شرٹس کے لیے سیمی فائنل تک رسائی مزید مشکل بنا دی۔
جمعے کو چنئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 270 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ نے 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی یہ میگا ایونٹ میں مسلسل چوتھی ہار ہے اور ان شکستوں کے نہ رُکنے والے سلسلے نے پاکستانی شائقینِ کرکٹ کو غم وغصے میں مبتلا کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جب انڈین کرکٹر بشن سنگھ بیدی نے پاکستانی کو خون دیاNode ID: 805931
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد امپائرنگ کو پاکستان کی شکست کی وجہ سمجھ رہے ہیں۔ 46 ویں اوور کی آخری گیند پر تبریز شمسی کے پیڈز پر جب گیند لگی تو آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ نہ دیا جس کے نتیجے میں پاکستان کو ریویو لینا پڑا۔
ریویو میں نظر آیا کہ حارث رؤف کی گیند تبریز شمی کے پیڈز پر لگی اور گیند تیسرے سٹمپ پر ہِٹ ہو رہی تھی لیکن چونکہ آن فیلڈ امپائر پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی کو ناٹ آؤٹ دے چکے تھے اس لیے یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کے حق میں گیا۔
سابق انڈین کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے لکھا کہ ’بُری امپائرنگ اور خراب قوانین کے سبب پاکستان میچ ہارا ہے۔ آئی سی سی کو یہ قانون تبدیل کرنا چاہیے۔ اگر بال سٹمپ کو ہٹ کر رہی ہے تو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ (آن فیلڈ) امپائر نے آؤٹ دیا ہے یا نہیں، ورنہ ٹیکنالوجی کا فائدہ کیا؟‘
Bad umpiring and bad rules cost Pakistan this game.. @ICC should change this rule .. if the ball is hitting the stump that’s out whether umpire gave out or not out doesn’t matter.. otherwise what is the use of technology??? @TheRealPCB vs #SouthAfrica #worldcup
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 27, 2023
کنشکا روشن نامی صارف نے لکھا کہ ’امپائر کے فیصلوں نے جنوبی افریقہ کو میچ جتوایا اور پاکستان کو تکلیف پہنچائی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایک ایسا میچ جس میں پاکستان کو دو پوائنٹس کی ضرورت تھی اور وہ اُس کا مستحق بھی تھا لیکن میچ امپائر نے چُرا لیا اور جنوبی افریقہ کو دے دیا۔‘
Umpires call wins it for South Africa. Agony for Pakistan!
In a match like today where Pakistan needed those 2 points and deserved it, the umpire stole them and gave it to South Africa.
So far, this World Cup has been full of poor umpiring decisions. You see that every match. pic.twitter.com/UsKrPL0S5m
— Kanishka Roshan (@KrosaniTy) October 27, 2023
پاکستانی گلوکار علٰ ظفر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ ان کی نظر میں ’پاکستان جیت گیا‘ کیونکہ تبریز شسمی کے پیڈز پر جب گیند لگی تو وہ وکٹوں کے سامنے تھے۔
Pakistan won ! That was an OUT! “Impact in line!” Yes, we can argue over it and can all have our own opinions. For me, Pakistan won.
A valid question my friends are asking that may haunt many for a long time: “Why did it take longer than usual for the review video.…
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 27, 2023
ورلڈ کپ میں چھ میچوں میں سے چار میچز ہارنے کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ضرور ہوگئی ہے لیکن گرین شرٹس ابھی بھی میگا ایونٹ سے باہر نہیں ہوئے۔
فیضان لاکھانی نے لکھا کہ ’پاکستان ابھی باہر نہیں ہوا لیکن آگے کا راستہ بہت مشکل ہے۔ پاکستان کے لیے اگر اور مگر کی گیم اب شروع ہوگئی ہے۔‘
Pakistan is still not out, but path is very difficult. Game of if and but started for team Pakistan.
But, forget qualification scenario now, just focus on remaining matches and try to end the campaign on a better note.— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) October 27, 2023