امارات کے صدر کی فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت
امارات کے صدر کی فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت
بدھ 1 نومبر 2023 23:17
ورلڈ کپ 2034 مملکت کی پیشکش پر نیک تمناؤں اور کامیابی کی دعا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کی ہے
عرب نیوز کے مطابق عالمی فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا کی دستبرداری کے بعد 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی لگانے والا واحد ملک سعودی عرب ہے۔
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے سوشل میڈیا ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ ’فیفا ورلڈ کپ 2034 کے انعقاد کے لیے سعودی عرب کی بولی پر نیک تمناؤں اور کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔‘
شیخ محمد بن زاید نے مزید کہا کہ ’خادم حرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔‘
قبل ازیں گذشتہ روز منگل کو حریف آسٹریلیا کی دستبرداری کے بعد سعودی عرب 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کی بولی لگانے والا واحد ملک رہ گیا ہے۔
واضح رہے میزبان کا فیصلہ آئندہ سال کے آخر میں فیفا کے خصوصی اجلاس میں کی جائے گی۔
سعودی عرب نے ابتدائی طور پر مصر اور یونان کے ساتھ مل کر فیفا ورلڈ کپ 2030 کے لیے بولی لگانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن اس خیال کو جون میں ترک کر دیا گیا۔