Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی صحرا میں گاڑی گہرے گڑھے میں گرنے سے بچ گئی

صحرا کے درمیان گڑھے کی موجودگی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے ایک صحرا کے درمیان گہرے گڑھے میں گرنے سے بچ جانے والے ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق صحرا کے درمیان گہرے گڑھے کی موجودگی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔ 
القصیم یونیورسٹی میں ماحولیات کے پروفیسرعبداللہ المسند نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا  لگتا ہے کہ یہ  گڑھا کسی قدیم چشمے کا نتیجہ ہے ۔ چشمہ کسی وجہ سے بند نہیں کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ گاڑی گڑھے کے کنارے پر رکی ہوئی ہے۔ گاڑی میں موجود ڈرائیور کو موقع پر موجود ایک شخص نے شیول کی مدد سے نکالا اور گاڑی کو وہاں سے ہٹایا گیا۔ 
یاد رہے سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کئی بار مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کرچکی ہے کہ اگر ان کے علم میں کوئی غیر آباد کنواں نظر آئے تو اس کی رپورٹ کریں۔ 

شیئر: