سیلابی پانی میں ڈوبنے والے بچے کی نعش نکال لی گئی، ایک شخص ریسکیو
شہری دفاع نے بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا (فوٹو: آفیشنل ایکس اکاونٹ شہری دفاع)
سعودی عرب میں شہری دفاع کی ٹیموں نے حائل کے جنوب میں قریہ ابو سھیلات میں سیلابی پانی میں ڈوبنے والی بچے کی نعش نکال لی۔
اخبار 24 کے مطابق طائف میں ایک شخص کو بچا لیا گیا ۔اس کی گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی تھی۔
واضح رہے کہ شہری دفاع نے بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا۔
شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے احتیاطی تدابیر کی پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ’ وہ سیلابی پانی کی گزرگاہوں کے قریب نہ جائیں۔ ندی نالوں کو عبور کرنے کی کوشش کی جائے‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوسکتا ہے۔
علاوہ ازیں پہاڑی اورمیدانی علاقوں میں پانی کی گزرگاہوں کے قریب جانے سے احتیاط برتی جائے۔
ہائی ویزے پرسفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے مکہ ریجن کے متعدد علاقوں میں جمعے سے منگل تک بارش کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔ بعض مقامات پرسیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔