Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ پر ایٹمی حملے سے متعلق اسرائیلی وزیر کا بیان ناقابل قبول: امارات

امارات اس بیان کو بین الاقوامی قانون کے منافی سمجھتا ہے۔ (فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے غزہ پٹی پر ایٹمی حملے سے متعلق اسرائیلی وزیر کے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ 
 سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق اماراتی دفتر خارجہ نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ ’غزہ پر ایٹمی حملے کے حوالے سے اسرائیلی وزیر کا بیان ناقابل قبول ہے‘۔
امارات اس بیان کی مذمت کرتا ہے اور اسے بین الاقوامی قانون کے منافی سمجھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ اسرائیلی وزیر نے مبینہ بیان دے کر بین الاقوامی انسانی قانون کی بھیانک خلاف ورزی اور جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے‘۔
اسرائیلی وزیر کا بیان اجتماعی نسل کشی کےعزم کا پتہ دیتا ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ 
اماراتی دفتر خارجہ نے کہا کہ ’امارات ایٹم بم استعمال کرنے کا تاثر دینے کے اسرائیلی وزیر کے بیان کو پوری قوت سے مسترد کرتا ہے‘۔
’امارات کی پہلی فوری ترجیح یہ ہے کہ شہریوں کی جانوں کی سلامتی اور انہیں ضروری انسانی مدد کی فراہمی ہے‘۔

شیئر: