Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الفجیرہ میں شاہراہوں پر رفتار کی حد میں  تبدیلی 

الفجیرہ بندرگاہ  سٹریٹ پر رفتار کی انتہائی حد 141 کلو میٹر فی گھنٹہ (فوٹو،ایکس اکاونٹ)
الفجیرہ ٹریفک پولیس نے شاہراہوں اور داخلی راستوں پر رفتار کی انتہائی حد میں تبدیلی کردی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق داخلی راستے پر فی گھنٹہ انتہائی رفتار 101 کلو میٹر سے کم کرکے 91 کلو میٹر کردی گئی۔ شیخ حمد بن عبداللہ روڈ پر انتہائی رفتار81 کلو میٹر سے بڑھا کر 91 کلو میٹرفی گھنٹہ کردی گئی۔ 
انتہائی رفتار میں تبدیلی کے بعد الفجیرہ شہر کی سڑکوں پر راڈار سسٹم میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 
الفجیرہ بندرگاہ  سٹریٹ کی رفتار 141 کلو میٹر فی گھنٹہ اور مربح سٹریٹ اور فدفع سرکلر روڈ کی انتہائی رفتار 121 کلو میٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔ 
انتہائی رفتار میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ راڈار سسٹم میں بھی شامل  کردی گئی ہیں نئی رفتار کے  لحاظ سے  ڈرائیوروں کی بابت کارروائی ہوگی۔ 

شیئر: