Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا قواعد کی خلاف ورزی پر ایکس کے تین صارفین کی طلبی

’مذکورہ افراد نےاپنے کمنٹس میں برادر ملکوں کے عوام کی توہین کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) استعمال کرنے والے تین افراد کو طلب کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نےاپنے کمنٹس میں برادر ملکوں کے عوام کی توہین کی ہے۔‘
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’میڈیا ضوابط کی خلاف ورزی پر اتھارٹی کے قوانین کے تحت مذکورہ افراد کے ساتھ معاملہ کیا جائے گا۔‘
’سعودی عرب کی برادر ملکوں کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا باعث بننے پر مذکورہ افراد کو متعلقہ ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔‘
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’وسائل اطلاعات اور سوشل میڈیا کو منظم کرنے اور ان کی نگرانی کرنے کا ذمہ داری اتھارٹی پر عائد ہوتی ہے۔‘
’اتھارٹی ذرائع اطلاعات کو کسی بھی طور پر غلط استعمال کی اجازت دے گی اور نہ ہی دوسروں کی توہین یا الزام تراشی کا ذریعہ نہیں بننے دے گی۔‘

شیئر: