Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں، گھروں اور لفٹس میں پھنس جانے والے 191 بچوں کو بچایا گیا

بچوں کو مشکل سے نکالنے کی کارروائی ہمسایوں کی رپورٹوں پر کی گئی ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں امدادی اور مواصلاتی ادارے کے ڈائریکٹر میجر جنرل سعید آل مالک نے کہا ہے کہ’ ادارے کی سپیشلسٹ ٹیموں نے سال رواں کے ابتدائی نو ماہ کے دوران گاڑیوں، گھروں اور لفٹس میں پھنس جانے والے 191 بچوں کو بچایا ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق انہوں نے بتایا کہ’ کچھ  بچے ایسے  بھی تھے جو دم گھٹنے اور خوف وہراس میں مبتلا ہونے والے تھے۔ بروقت مدد کی گئی‘۔ 
’ امدادی ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائی کرکے ستر بچوں کو جو گاڑیوں میں پھنس گئے تھے نکالا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’والدین اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور انہیں ایسی صورتحال میں مبتلا ہونے سے بچانے کی فکر کرنی چاہئے‘۔ 
ان کا کہنا تھا ’گزشتہ سال گھروں میں محصور 133 بچوں اور سال روں کے ابتدائی نو ماہ کے دوران اس طرح کے 114 بچوں کو بچایا گیا‘۔  
 ’امدادی ٹیموں نے بچوں کو  مشکل سے نکالنے کی کارروائی ہمسایوں کی رپورٹوں پر کی۔ بچوں کے رونے کی آوازیں سن کر ہمسایوں نے رابطہ کیا تھا‘۔

شیئر: