Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آٹھ نئے ڈرائیونگ سکول کہاں کھولے جائیں گے؟

ریاض میں دو، دمام، جدہ میں ایک ایک ڈرائیونگ سکول کھولا جائے گا (فوٹو: اخبار24)
سعودی محکمہ ٹریفک نے مملکت کے متعدد صوبوں اور کمشنریوں میں 8 نئے ڈرائیونگ سکول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
اخبار 24  نے محکمہ ٹریفک کے حوالے سے بتایا کہ’ پروگرام کے مطابق ریاض میں دو، دمام، جدہ، الخفجی، جازان ، الحناکیہ اور القنفذہ میں ایک ایک ڈرائیونگ سکول کھولا جائے گا‘۔ 
 محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ سکول کھولنے کے خواہش مند اداروں اور کمپنیوں سے محکمہ کے ای میل پر درخواستیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔
بیان کے مطابق ’ایک ماہ کے اندر انہیں ڈرائیونگ سکول کھولنے کےلیے مقرر شرائط اور ضوابط سے آگاہ کیا جائے گا‘۔  

شیئر: