منگل 12 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
منگل 12 دسمبر 2023 15:51
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں 12 دسمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 9 پیسے رہی۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 66 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 27 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 752 روپے 77 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 737 روپے 10 پیسے، کویتی دینار کی 920 روپے 22 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 83 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 12 دسمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 9 پیسے اور قیمت فروخت 286 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76 روپے 1 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 9 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 4 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے 2 پیسے رہی۔