جدہ : العون مرکز کی جانب سے معذوروں کے ساتھ ’واک‘ کا مقابلہ
جدہ : العون مرکز کی جانب سے معذوروں کے ساتھ ’واک‘ کا مقابلہ
جمعرات 14 دسمبر 2023 21:05
مقابلے جدہ کورنیش کے واکنگ ٹریک پر منعقد کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
جدہ میں ’العون ‘ سینٹر کی جانب سے ذہنی معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ’آو ساتھ چلیں 2023 ‘ خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فلاحی تنظیم العون سینٹر کی جانب سے ’واک‘ کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے 12 واں ایڈیشن تھا جس میں ذہنی معذور افراد اوربچوں کے ساتھ خصوصی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں معاشرے میں ضم ہونے کی ترغیب دی گئی۔
’العون‘ مرکز کی جانب سے واک کا پروگرام جدہ کورنیش پربنے واکنگ ٹریک پرکیا گیا۔ واک کے دو مراحل تھے جس میں ایک کلومیٹر جبکہ دوسرا مرحلہ 2 کلو میٹر پرمشتمل تھا۔
2 کلو میٹر لڑکیوں کے مقابلے میں ریماس البشری اول جبکہ صفیہ باعقیل دوسرے اورضاویہ الصبحی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جبکہ لڑکوں کے مقابلے کے پہلے مرحلے میں احمد مقدم نے پہلی جبکہ سعد الدوسری نے دوسری اور رسلان الزعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلے کا دوسرا مرحلہ جو کہ ایک کلومیٹر پرمشتمل تھا میں لڑکیوں میں پہلی پوزیشن لانا الزھرانی جبکہ دوسری ولتین اورتیسری پوزیشن پرروبین الزھرانی رہیں۔
اسی طرح لڑکوں کے درمیان مقابلے میں پہلی پوزیشن پرمروان الزھرانی دوسری پرعبداللہ نبیل اور تیسری پوزیشن سعود الجحدلی نے حاصل کی۔