Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں جنوری کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

علاقے میں گردوغبار، دھند میں اضافہ بھی متوقع ہے (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ اس سال جنوری میں بارش اور درجہ حرارت میں کمی رہے گی۔
الامارات الیوم کے مطابق موسمیاتی مرکز نے جنوری 2024 کے حوالے سے توقعات ظاہر کی ہیں کہ دن کے وقت موسم معتدل اور رات کو سرد رہے گا۔
امارات کے موسمیاتی مرکز نے کہا کہ بعض اوقات شمال مغربی ہواؤں سے متاثر رہے گا جس سے علاقے میں گردوغبار، دھند میں اضافہ ہوگا۔
موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ یہ علاقہ  بحیرہ احمر کے موسمی دباؤ میں بھی رہے گا نیز بادل چھائے رہیں گے۔
 مرکز کا کہنا ہے کہ جنوری کے دوران اوسط درجہ حرارت 16 سے 20 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقعات ہیں۔
 بارش اور درجہ حرارت میں کمی اس سال ماضی کے مقابلے میں زیادہ رہے گی۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: