Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دھند کے باعث موٹروے سے اتاری گئی بس سے ڈاکو کروڑوں روپے لوٹ کر فرار‘

دھند کے باعث بس کو بلکسر انٹرچینج سے نیچے اتارا گیا جب ڈاکوؤں نے مسافروں کو لوٹا (فوٹو: میپیو ڈاٹ نیٹ)
چکوال کے تھانہ دُمن کی حدود  میں بدھ کو رات گئے  ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے جس میں ڈاکؤوں نے پشاور سے لاہور جانے والی مسافر بس کو لوٹ لیا۔
تھانہ دُمن پولیس کے مطابق یہ واردات چکوال روڈ پر اس وقت کی گئی جب مسافر بس کو دھند کے باعث موٹروے سے بلکسر انٹرچینج پر اتارا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ بس میں بیوپاری اور مزدور سوار تھے جو مویشیوں کی خریداری کرنے بس کے ذریعے پشاور سے لاہور جا رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے مسافروں کو کافی دیر یرغمال بنائے رکھا اور 1 کروڑ 75 لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مسافروں نے بتایا کہ ایک کرولا گاڑی نے رات گئے ان کا پیچھا کیا اور سات ڈاکو مسافروں سے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

شیئر: