بحیرہ احمر میں ’فلوٹنگ ولاز‘ سیاحوں کے خیرمقدم کے لیے تیار
ریڈ سی پروجیکٹ نوے سے زیادہ قدرتی جزائر پر مشتمل ہے۔ (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں ریڈ سی پروجیکٹ کے تحت ’فلوٹنگ ولاز‘ کی تعمیر کا بیشتر کام مکمل کرلیا گیا۔
العربیہ چینل پر ویڈیو میں ایک بڑا رقبہ سبزہ زاروں کا بھی نظر آرہا ہے۔ تیار شدہ فلوٹنگ ولاز کو جلد سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ریڈ سی پروجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے والے ’فلوٹنگ ولاز‘ محفوظ اور مثالی فرنٹ ہوں گے۔ ان کا تصور قدرتی ماحول سے لیا گیا ہے۔
یہ سمندر کے اندر مونگوں کی بستیوں اور قدرتی ماحول سے لطف اٹھانے کا موقع فراہم کریں گے۔ یہ ایسے فولاد سے تیار کردہ ہیں جو زنگ آلود نہیں ہوتا۔
ریڈ سی پروجیکٹ 34 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا جانے ولا سیاحتی منصوبہ ہے۔ یہ نوے سے زیادہ قدرتی جزائر پر مشتمل ہے۔ ۔
مملکت میں بحیرہ احمر کے جزائر کی ترقی اور میگا پروجیکٹس کے لیے ریڈ سی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا آغاز بھی ہوا ہے جہاں ترقیاتی مراحل کے مطابق 2028 تک نو سی پلین اور 2030 تک 20 سے زیادہ سی پلین کو شامل کیا جائے گا۔
2030 میں سیاحت کی یہ نئی منزل مکمل ہونے کے بعد 50 ریزورٹس پر مشتمل ہوگی جو 22 جزائر اور چھ دیگر مختلف سیاحتی مقامات پر8000 ہوٹل رومز اور 1000 سے زیادہ رہائشی سہولتیں فراہم کرے گی۔