Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عالمی تیل منڈیوں میں طویل المدتی استحکام کے خواہاں ہیں ، سعودی وزیر اقتصاد 

رواں برس مشرق وسطی کی معیشت میں 3.4 فیصد شرح نمو متوقع ہے(فوٹو، العربیہ )
سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی تیل منڈیوں میں طویل مدتی استحکام لانے کے لیے کوشاں ہے۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق الابراہیم نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ’اقتصادی گتھی‘ کے عنوان سے ورلڈ اکنامک فورم کے ایک مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل منڈیوں میں طویل مدتی استحکام کے لیے پیداوار میں کمی ضروری ہے۔ 
الابراہیم نے توجہ دلائی کہ 2024 کے دوران مشرق وسطی کی معیشتوں میں 3.4 فیصد شرح نمو متوقع ہے۔ 
الابراہیم نے کہا کہ بین الاقوامی معیشت کی تشکیل نو میں شرکت کے لیے مواقع سے فائدہ اٹھانا اور مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ 
سعودی وزیر اقتصاد نے کہا کہ ہمارا علاقہ ان دنوں مشکل حالات سے گزر رہا ہے بہت سارے چیلنجوں کا سامنا ہے جو ہم سے مزید اصلاحات کا متقاضی ہے۔ یہ وقت تبدیلی کے لیے مناسب ہے۔ 

شیئر: