نجی اکاؤنٹ سے متعلق معلومات کسی کو نہ دی جائیں: ابشر پورٹل
انجان شخص پاسپورڈ یا نجی معلومات طلب کرے تو فوری اطلاع کی جائے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ابشر پورٹل نے خبردار کیا ہے کہ ’ ڈیجیٹل آئی ڈی، ڈیٹا اور نجی اکاؤنٹ سے متعلق معلومات کسی کو فراہم نہ کی جائیں۔‘
عاجل ویب کے مطابق ابشر پورٹل نے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ’ کوئی بھی صارفین اپنا پاسپورڈ کسی شخص کو کسی صورت میں نہ فراہم کرے۔‘
ڈیٹا طلب کرنے والے دھوکے باز ہیں۔ انہیں ڈیٹا فراہم کرنے کا نتیجہ نقصان کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔
ابشر پورٹل کا کہنا ہے ’اگر کوئی انجان شخص رابطہ کرکے پاسپورڈ یا نجی معلومات طلب کی ہوں تو اس کی فوری اطلاع کی جائے۔‘
یاد رہے ابشر پورٹل نے یہ انتباہ حالیہ ایام کے دوران دھوکے بازوں کے ایک بار پھر سرگرم ہونے کے تناظر میں جاری کیا ہے۔
دھوکے باز صارفین سے رابطہ کرکے ان کا پاسورڈ اور نجی معلومات مختلف بہانوں سے طلب کررہے ہیں۔