Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زخمی فلسطینی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا امارات کے ہسپتالوں میں علاج

غزہ میں 150 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بھی کام کررہا ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے فلسطینی زخمی بچوں کا نواں گروپ امارات پہنچا ہے۔ ان میں کینسر کے مریض بچے شامل ہیں۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق مصری شہر العریش سے فلسطینی بچوں کے ہمراہ واپس آنے والی معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے میڈیکل و لائف سائنسز ڈاکٹر مہا برکات نے غزہ میں فلسطینیوں خاص طور پر زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کی مدد اور ان کے مصائب کے خاتمے کے لیے امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے بتایا ’ نویں گروپ میں 49 زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کو ان کے اہل خانہ کے ساتھ  طبی ٹیم کی نگرانی میں غزہ سے لایا گیا ہے۔‘
 
 واضح رہے کہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے انیشیٹو کے تحت ایک ہزار فلسطینی بچوں اور ایک ہزار کینسر کے مریضوں کا امارات کے ہسپتالوں میں علاج کیا جائے گا۔
فلسطینی بچوں کے اہل خانہ نے علاج کی سہولت فراہم کرنے پر امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ امارات کی قیادت کی ہدایت پر پانچ نومبر کو بحران کے آغاز پرغزہ کے متاثرین کےلیے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ امارات نے 20 ملین ڈالر کا امدادی پیکج مختص کیا ہے۔
غزہ میں 150 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بھی کام کررہا ہے۔ ہسپتال سے رجوع کرنے والوں کی تعداد دو ہزار 644 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں ذہنی امراض، بچوں کے امراض، خواتین کے امراض اور فیملی میڈیسن کی سہولت بھی ہے۔ 
رفح کے علاقے میں صاف پانی کےلیے پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ ان کا مقصد غزہ میں پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
یہ پلانٹ روزانہ تقریبا بارہ لاکھ گیلن پانی کو صاف کرتے ہیں اور اسے غزہ پہنچایا جاتا ہے جس سے چھ لاکھ افراد کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔

شیئر: