ریاض سیزن کپ : النصر اور الہلال کا فائنل مقابلہ آج ہوگا
جمعرات 8 فروری 2024 11:26
’کنگڈم ارینا سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں سٹار فٹبالر رونالڈو شریک ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
دنیا بھر میں فٹبال کے شائقین کی نگاہیں آج ریاض کی طرف متوجہ ہوں گی جہاں رات 9 بجے النصر اور الہلال کا فائنل مقابلہ ہونا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن کپ کا فائنل مقابلہ کنگڈم ارینا سٹیڈیم میں ہوگا جس کی خاص بات سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں میچ میں شریک ہوں گے۔
سٹار فٹبالر رونالڈو کی قیادت میں آج النصر ٹیم کپ لے جانے کی کوشش کرے گی جبکہ الہلال کی خواہش ہے کہ رواں سیزن کا پہلا کپ اس کے کے نام لکھا جائے خاص طور پرجب میچ خود اس کے اپنے سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہو۔
واضح رہے کہ النصر اس میچ کپ جیتنے کے لیے دو چانس کے ساتھ کھیل رہے ہیں، یا تو وہ میچ جیت جائیں یا برابر ہوجائے تو پوائنٹ کے حساب سے کپ اسی کے نام ہوگا جبکہ الہلال کو کپ جیتنے کے لیے میچ جیت جانا ضروری ہے۔