Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے اداروں پر ’مقابل مالی‘ کی مہلت ختم ہونے میں 13 دن باقی

چھوٹے اداروں پر ایک سال کی مدت 15 شعبان کو ختم ہوگی۔ (فوٹو عاجل)
مملکت میں موجود چھوٹے اداروں کو ’مقابل مالی‘ کی مد میں دی جانے والی مہلت کے ختم ہونے میں 13 روز باقی رہ گئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا کہنا ہے کہ ایسے ادارے جہاں غیرملکی کارکنوں کی تعداد 9 یا اس سے کم ہے ان اداروں کو مقابل مالی (سعودائزیشن فیس) کی مد میں ایک برس کی مہلت دی گئی تھی۔ جس کے تحت چھوٹے اداروں پرایک برس تک سعودائزیشن فیس عائد نہیں کی گئی تھی۔
وزارت افرادی قوت کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کے لیے ’مقابل مالی‘ کی درجہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت بڑے ادارے، درمیانے اور چھوٹے اداروں کو مختلف درجوں میں شامل کیا گیا تھا۔ ان اداروں میں سعودی کارکن رکھنے یا اس کے مقابلے میں ہر کارکن کے بدلے اضافی فیس وزارت میں جمع کرانا شامل تھا۔
گزشتہ برس سعودی کابینہ نے چھوٹے ادارے جن میں کام کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 تک تھی انہیں ایک برس کی رعایت دی گئی تھی جس کی مدت 15 شعبان مقرر کی گئی تھی۔
واضح رہے وہ ادارے جن میں کارکنوں کی تعداد 2 ہے اور اس ادارے کا سعودی مالک بھی ادارے میں رجسٹرڈ ہو کے علاوہ 4 کارکن والے وہ ادارے جن میں مالک کے ساتھ ایک سعودی ملازم ہو ان پرتاحال مقابل مالی لاگو نہیں ہوتا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: