Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں 702 ملین مسافروں نے پبلک ٹرانسپورٹ کا انتخاب کیا

2022 میں 621.4 ملین مسافروں نے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’2023 میں  پبلک ٹرانسپورٹ کے مختلف ذرائع کے ذریعے 702 ملین مسافروں نے سفر کیا‘۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں ٹیکسی، بسیں، فیری، میٹرو اور اسی طرح کے دیگر وسائل آمد ورفت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے ’2022 میں 621.4 ملین مسافروں کو سہولت حاصل رہی جبکہ 2023 میں 13 فیصد اضافے کے بعد 702 مسافروں نے پبلک ٹرانسپورٹ کی مختلف خدمات سے فائدہ اٹھایا‘۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 337 ملین مسافروں نے پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کیا جبکہ 2022 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 304.6 ملین افراد نے استفادہ کیا‘۔
اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مطر الطایر نے کہا کہ ’امارات میں اور خاص طور پر دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے گزشتہ سال سب سے زیادہ میٹرو دبئی اور ٹیکسیوں سے سفر کیا گیا‘۔
انہوں نے کہا  ’2023 میں 37 فیصد مسافروں نے دبئی میٹرو سے سفر کیا جبکہ 2022 میں یہ حصہ 36 فیصد تھا‘۔
اتھارٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا  ٹیکسی سروس سے بھی مسافروں نے فائدہ اٹھایا جبکہ پبلک بس سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دیگر سفری سہولتوں میں ٹرام اور فیری سروس ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے گزشتہ سال سفر کیا۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: