Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 20 فروری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ (فوٹو: سٹیسٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 57 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 54 پیسے، اماراتی درہم  76روپے  11 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 60 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 726 روپے 15 پیسے، کویتی دینار کی 907 روپے 93 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 7 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 35 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 1 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 15 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 9 پیسے رہی۔

شیئر: