منگل 30 جنوری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
منگل 30 جنوری 2024 19:49
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 55 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 54 پیسے، اماراتی درہم 76روپے 11 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 42 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 726 روپے 09 پیسے، کویتی دینار کی 908 روپے 58 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 68 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 8 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 5 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 5 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 6 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 4 پیسے رہی۔