یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے عمانی پیدل مملکت پہنچ گیا
جمعرات 22 فروری 2024 5:12
عمانی سیاح سفر 52 روز میں طے کیا (فوٹو: الاخباریہ چینل)
عمان سے سعودی عرب پیدل آنے والے عمانی شہری کا کہنا ہے کہ ’خواہش تھی کہ مملکت کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کروں۔‘
الاخباریہ چینل کے پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمانی شہری نے مزید کہا کہ عمان سے نجران پہنچنے میں 52 دن لگے۔
عمانی سیاح کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے ہی مہم جوئی سے دلچسپی ہے اور وہ مملکت کے سفر کو یادگار بنانا چاہتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد بن جلوی آل سعود کا شکرگزارہوں جنہوں نے مجھے ملاقات کا شرف بخشا۔‘
سفر کے حوالے سے ایک سوال پر عمانی نے کہا کہ ’سفر کا آغازکرتے ہوئے میرے ذہن میں تھا کہ مملکت کے یوم تاسیس سے قبل پہنچ جاؤں جس میں کامیاب رہا۔‘
عمانی مہم جو کا کہنا تھا کہ یمن کے صحراء سے لے کر الودیعہ چیک پوسٹ تک کا سفر کرنے کے بعد جب نجران میں داخل ہوا تو اس بات کی خوشی تھی کہ اپنی مہم میں کامیاب رہا اور اور مملکت کے یوم تاسیس کے جشن میں شرکت کر سکوں گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں