Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ’ متحرک فحص دوری‘ سینٹرز قائم

متحرک ’فحص‘ کے لیے 16 اسٹیشنزکو لائسنس جاری کیا جاچکا ہے(فوٹو،ایکس)
سعودی کوالٹی کنٹرول آرگنائزیشن نے گاڑیوں کے معائنے کے لیے موبائل یونٹس کا اجرا کردیا ہے۔ اب تک 16 متحرک یونٹس کو لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی سالانہ انسپیکشن ’فحص الدوری‘ کے لیے متحرک یونٹس کے قیام کا مقصد ایسے علاقوں میں رہنے والوں سہولت فراہم کرنا ہے جہاں ’فحص سینٹرز‘ موجود نہیں۔
متحرک فحص سینٹرز مقررہ معیار کے مطابق کام کرتے ہیں جو سعودی اسٹنڈرڈ کی جانب سے متعین کیے گئے ہیں۔ فحص دوری کے متحرک یونٹس کے دائرہ کار کو مزید توسیع دی جاسکتی ہے جس کا فیصلہ مختلف علاقوں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
واضح رہے کوالٹی کنٹرول آرگنائزیشن کا مقصد گاڑیوں کے فنی معیار کو برقرار رکھنا ہے تاکہ صارفین اپنی گاڑیوں کی بروقت اصلاح و مرمت کراسکیں اورانہیں دوران سفر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے مملکت میں گاڑیوں کی سالانہ انسپیکشن کرانا ضروری ہوتا ہے ۔ رواں برس کے آغاز سے ’فحص سینٹرز‘ سے رجوع کرنے کے لیے پیشگی وقت لینا ضروری ہے جبکہ اس سے قبل یہ عمل اختیاری تھا۔

شیئر: